اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اے این پی کے سابق رکن اسمبلی فائرنگ سے جاں بحق

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) اے این پی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد شعیب دم توڑ گئے۔سابق رکن خیبرپختونخوااسمبلی محمد شعیب گزشتہ رات صوابی میں فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 9 بجے انہیں نشانہ بنایا۔محمد شعیب کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں آج صبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔اے این پی کی قیادت نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ محمد شعیب کی نماز جنازہ آج صبح 11 بجے ادا کر دی گئی ۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔