اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزارت تجارت نے شیشہ پرپابندی کی حمایت کردی

اسلام آباد(بزنس ڈیسک) وزارت تجارت نے شیشہ اور تمباکو مصنوعات پرپابندی کی حمایت کرتے ہوئے یہ مسئلہ ای سی سی میں لے جانے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزارت تجارت کی ڈی جی ٹریڈ پالیسی راحیلہ تاجور کی طرف سے وزارت صحت کے خط کا جواب دے دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت کی طرف سے 15جون کو لیٹر نمبر 14-01/2015-fctcمیں وزارت تجارت کو شیشہ، اس کے مختلف فلیورز اور تمباکو مصنوعات کی درآمد پر پابندی کے لیے سفارش کی گئی اور کہا گیا کہ شیشہ اور تمباکو پروڈکٹس انسانی صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہیں، اس لیے لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے شیشہ کے خلاف عملی اقدامات کیے جائیں۔وزارت تجارت کو بھیجے گئے لیٹر میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ازخود نوٹس کیس نمبر 11کے حکم میں کہا گیاکہ وفاقی حکومت شیشہ کے خلاف کارروائی کرے اور اس کی درآمد پر پابندی عائد کرے۔ دستاویزات کے مطابق وزارت صحت اس مسئلے کو ای سی سی میں لے جائے اور ای سی سی کے فیصلے کی کاپی ہمیں بھجوا دیے، وزارت تجارت امپورٹ پالیسی آرڈر ایس آر او345(1)2016میں فوری ترمیم کر دے گی۔