اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ACE Money Transfer اور حبیب میٹرو بینک کا ترسیلاتِ زر کے قانونی ذرائع کے فروغ کے لئے مشترکہ مہم کا اعلان۔

معروف عالمی ترسیلاتِ زر کی سروسز کمپنی، ACE Money Transfer، اور پاکستان کے مشہور بینک، حبیب میٹرو، نے پاکستان میں ترسیلاتِ زر کی آمد کو بڑھانے کے لئے قانونی ذرائع کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ مہم کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کے دوران قانونی ذرائع سے اپنی رقوم برطانیہ، یورپ، کینیڈا، اور آسٹریلیا سے ACE Money Transfer کے ذریعے پاکستان میں حبیب میٹرو بینک کے کسی بھی اکائونٹ یا برانچ میں منتقل کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے قرعہ اندازی کے ذریعے 3 نئی Toyota Grande گاڑیاں انعام میں دی جا رہی ہیں۔ یہ مہم 15 فروری 2024 تک جاری ہے۔

حوالہ اور ہنڈی (کرب مارکیٹ) جیسے غیر رسمی یا غیر قانونی ذرائع پاکستان کو سال ہا سال کثیر فنڈز سے محروم کرتے ہیں، جو کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق سالانہ بنیاد پر 5 ارب ڈالرز سے تجاوز کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ آج بھی متعدد بیرونِ مُلک مُقیم پاکستانی اپنی محنت کی کمائی گھر منتقل کرنے کے لئے غیر منظم ذرائع کا استعمال کرتے ہیں۔ ACE Money Transfer اور حبیب میٹرو بینک نے بلیک مارکیٹ کی روک تھام کے لئے حکومتِ پاکستان کے اہم اقدامات، جن میں غیر قانونی چینلز کے خلاف جاری حالیہ مُلک گیر کریک ڈائون اور Pakistan Remittance Initiative (PRI) کو موئثر بنانا شامل ہے، کی حمایت کے لئے مشترکہ مہم کا آغاز کیا ہے۔

Win 1 of 3 Toyota Grande Car with Ace Habib Metro

ــ”رکھیں آپ کو بے فکر” کے نام سے شروع کی جانے والی ACE Money Transfer کی اس مہم میں بیرونِ مُلک مُقیم پاکستانیوں کو رقوم کی منتقلی کے لئے بہترین ایکسچینج ریٹس پر انتہائی آسان، فوری، اور محفوظ سروس کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ACE Money Transfer کی جانب سے عموماََ ہر نئے صارف کے لئے پہلی ٹرانزیکشن پر کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی، جبکہ موجودہ مشترکہ مہم کے دوران بھی کمپنی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ صارفین بنا فیس کے اپنی محنت کی کمائی سمندر پار سے پاکستان منتقل کر سکیں۔ اس ضمن میں کم سے کم ٹرانسفر کی حد 85 برطانوی پائونڈ یا 100 ڈالر رکھی گئی ہے جس سے زائد تمام ٹرانزیکشن پر کوئی فیس لاگو نہیں ہوگی۔

ACE Group of Companies کے چیئرمین، آفتاب اشرف گوندل نے اس مہم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ:

ACE Money Transfer” ہمیشہ صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے اور پاکستان میں قانونی ذرائع سے ترسیلاتِ زر کے فروغ کے لئے مصروفِ عمل رہی ہے۔ حبیب میٹرو بینک کے ساتھ اشتراک کے ذریعے ہمارا بنیادی مقصد بیرونِ مُلک مُقیم پاکستانیوں کو غیر قانونی ذرائع کے خطرات اور نقصانات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور انہیں قانونی چینلز کی طرف راغب کرنا ہے، تاکہ وہ سمندر پار رہتے ہوئے ناصرف بہتر انداز سے اپنے خاندان کی مالی ضروریات کو پورا کرسکیں بلکہ مُلکی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکیں”۔

حبیب میٹرو بینک کے صدر اور CEO، خرم شہزاد خان نے اس مہم پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ:

"سمندر پارکئی مُمالک میں اپنے وطن سے دُور رہنے والے پاکستانیوں کی تعداد ایک کروڑ کے قریب ہے، جو سالانہ خطیر رقوم پاکستان منتقل کرتے ہیں۔ ACE Money Transfer کے ساتھ مشترکہ مہم کے ذریعے ہم اُن تمام پاکستانیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں جس کے ذریعے وہ بنا کسی خطرے کے اور بہترین فوائد کے ساتھ اپنی محنت کی کمائی محض 7سیکنڈز کی قلیل مدت میں گھر بھیج سکیں گے۔ جہاں اوورسیز پاکستانی بہترین ایکسچینج ریٹس سے فائدہ اُٹھا سکیں گے وہیں ان دونوں اداروں، ACE Money Transfer اور حبیب میٹرو بینک کی سروسز کے استعمال سے وہ قرعہ اندازی کے ذریعے 3 میں سے 1 نئی Toyota Grande بھی جیت سکیں گے "۔

پاکستان اُن مُمالک کی صف میں شامل ہے جن کی معاشی ترقی کا انحصار سمندر پار سے موصول ہونے والے فنڈز پر ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ACE Money Transfer اور حبیب میٹرو بینک جیسے اداروں کی کاوشوں سے اُمید کی جاسکتی ہے کہ پاکستان کے سالانہ ذرِمُبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا جاسکے گا۔