اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

خواہش تھی کہ انتخابات میں بلا ہوتا،عمران خان نے پاکستانی قوم کیساتھ بددیانتی کی، شہباز شریف

لاہور، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے قوم کیساتھ بددیانتی نہ کی ہوتی تو آج جیل میں نہ ہوتے۔

ایک انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ اگر 9 مئی کا واقعہ نہ ہوا ہوتا تو بانی پی ٹی آئی آج انتخابی مہم چلا رہے ہوتے۔

urdu breaking news

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواہش تھی کہ انتخابات میں بلا ہوتا لیکن دنیا نے دیکھا کہ عدالت نے اس معاملے میں جو ثبوت ان سے مانگا وہ پیش نہیں کیا جاسکا۔

لیگی صدر کا کہنا تھا کہ انتخابات میں جو بھی جیتے، دعا ہے کہ اسے سادہ اکثریت ملے تاکہ وہ فیصلے کر سکے، سادہ اکثریت پاکستان کی ضرورت ہے، سروے بتا رہے ہیں کہ پنجاب میں (ن) لیگ سب سے آگے ہے۔