اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,725FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مائیگرنٹ ریسورس سینٹر لاہور کی جانب سے محفوظ اور قانونی ہجرت پر آگاہی سیشن

پریس ریلیز
گجرات، مائیگرنٹ ریسورس سینٹر لاہور کی جانب سے محفوظ اور قانونی ہجرت پر آگاہی سیشن

مائیگرنٹ ریسورس سینٹر نےکھاریاں، ضلع گجرات میں سیٹیزن سوسائٹی کھاریاں کے تعاون سے محفوظ اور قانونی ہجرت پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ اس آگاہی سیشن میں فرخ جمال، ڈائریکٹر بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ، بدر بشیر ایس ایچ او ایف آئی آے، ثمن اعجاز، ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ نے خصوصی شرکت کی۔

ڈائریکٹر بیورو آف امیگریشن اینڈ اورسیز ایمپلائمنٹ فرخ جمال اور بدر بشیر ایس ایچ او، ایف آئی اے نے ایم آر سی کی جانب سے سیشن میں فراہم کردہ معلومات کو بے حد سراہا۔

سیشن کا مقصد لوگوں کو بیرونِ ملک ملازمت، تعلیم یا رہائش کی غرض سے ہجرت کے حوالے سے مستند معلومات فراہم کرنے کے علاوہ غیر قانونی ہجرت اور اس سے جڑے خطرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

انگلینڈ میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر جاپہنچے

سیشن میں ایم آر سی کاؤنسلر ماریہ سہیل کا کہنا تھا کہ اگر ہجرت کا ارادہ ہو تو ہمیشہ قانونی ہجرت کا انتخاب کریں اور اپنی جان و مال کی حفاطت کریں۔

زیادہ تر لوگ ہجرت کا انتخاب بہتر مستقبل کے حصول کے لیے کرتے ہیں، اور تحقیق کے مطابق غیرقانونی ہجرت کو اپنانے کی بنیادی وجہ مستند معلومات کا فقدان ہے، زیادہ تر لوگوں کا یہ خیال ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت کے ذریعے اپنے پسندیدہ ملک باآسانی، کم پیسوں میں اور جلد پہنچ جائیں گے جبکہ سچائی اسکے برعکس ہے۔

سیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ بیرونِ ملک ملازمت کی تلاش کے لیے ہمیشہ حکومت کی جانب سے رجسٹرڈ لائیسنس یافتہ بھرتی کی ایجنسی یا حکومت کے قائم کردہ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن سے رابطہ کریں۔

ایم آر سی کونسلر نے بتایا کہ ایم آر سی ان آگاہی سیشنز کا انعقاد پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں کر رہا ہے تاکہ لوگوں کو قانونی اور محفوظ ہجرت کے بارے میں تمام معلومات مفت فراہم کی جاسکے۔

شرکاء نے معلومات کو بہت مفید قرار دیا۔ اور ایم آرسی کی کاوششوں کو سراہا۔

اُلٹی چلنے والی منفرد گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل

ایم آرسی پاکستان کے بارے میں

مائیگرنٹ ریسورس سنٹر 2016 میں بیرون ملک جانے والے خواہشمند افراد کی رہنمائی کے لیے اسلام آباد میں وزارتِ سمندر پار پاکستانی و ترقی و انسانی وسائل اور لاہور میں محکمہ لیبر و انسانی وسائل، حکومتِ پنجاب کی سرپرستی میں قائم کیا گیا۔

ایم آر سی، انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمینٹ کا ایک ذیلی ادارہ ہے اور اس کی مالی معاونت یورپی یونین کر رہی ہے۔

ایم آرسی بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو ہجرت سے متعلق تمام معلومات اور رہنمائی مفت فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ بیرونِ ملک جانے کے لیے بہتر اور محفوظ فیصلہ کرسکیں۔

ذاتی مشاورت، روانگی سے قبل معلوماتی سیشن، تعلیم و فنی اداروں کے ذریعے آگاہی پروگرام کا انعقاد کرنا اسکی بنیادی خدمات میں شامل ہے

آن لائن جوا کھیلنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری

ڈسکلیمر/نوٹ:

یہ معلوماتی مواد مائیگرنٹ ریسورس سنٹر نے مرتب کیا ہے۔ یورپی کمیشن اس میں موجود معلومات کے استعمال کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے