اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,500FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پہلا ٹیسٹ؛ بیسٹ بھارتی الیون کا انتخاب درد سر بن گیا

کنگسٹن(سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل بیسٹ الیون کا انتخاب بھارتی ٹیم مینجمنٹ کیلیے درد سر بن گیا، 17 کھلاڑیوں کو 13 تک محدود کرنے میں بھی سوچ بچارجاری ہے، روہت شرما، امیش یادیو، بھونیشور کمار اور شردل ٹھاکر کو باہر بیٹھنا پڑسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت ویسٹ انڈیز کیخلاف چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کا جمعرات سے کنگسٹن میں آغاز کرنیوالا ہے تاہم ٹیم مینجمنٹ کو کھلاڑیوں کو کیریبیئن پچز پر تحمل اور برداشت کا سبق پڑھانے کیساتھ موزوں کمبی نیشن تشکیل دینے کا کٹھن چیلنج بھی درپیش ہے۔ پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کو 17 سے 13 تک کرنے کا فیصلہ کیا جاناتھا، پریکٹس سیشن کے دوران کم توجہ پانے والے روہت ، امیش یادیو، بھونیشور اور شردل ٹھاکر کو باہر بیٹھائے جانے کا امکان ہے۔ اس کیساتھ مینجمنٹ اس بات پر بھی غور وخوض کررہی ہے کہ پہلے میچ میں 5 بولرز کو میدان میں اتارا جائے یا پھر 4 اسپیشلسٹس کیساتھ ایک آل راؤنڈر کو کھلایا جائے۔ٹور سلیکشن کمیٹی کو دو اہم فیصلے لینے ہیں، پہلا ٹاپ آرڈر پر مرلی وجے کا ساتھ کون دیگا، اس کیلیے دھون اور لوکیش کی صورت میں دو آپشن موجود ہیں، اس کیساتھ یہ سوال بھی اہم ہے کہ اگر آل راؤنڈر کو میدان میں اتارا جائے تو وہ کون ہو کیونکہ اس وقت بھارت کو سیم بولنگ آل راؤنڈر اسٹورٹ بنی اور اسپن بولنگ آل جڈیجا کا ساتھ میسر ہے اگر دونوں کو ایک ساتھ میدان میں اتارنے کا فیصلہ ہوا تو پھر امیت مشراکو باہر بیٹھنا پڑسکتا ہے۔ دوسری جانب کھلاڑیوں کو تلقین کی جارہی ہے کہ وہ کیریبیئن وکٹوں پر احتیاط سے کھیلیں اور زیادہ صبرو استحکام کا مظاہرہ کریں۔ راہنے کہتے ہیں کہ یہاں پر بیٹنگ کرتے ہوئے صبروتحمل ضروری ہے، ہمیں اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے بولرز کو وقت دینا ہوگا، ان پچز پر 20 وکٹیں لینا آسان نہیں، ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔