اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

890,460FansLike
10,002FollowersFollow
569,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دورانِ میچ اشتہارات؛ بی سی سی آئی 1600 کروڑ کے نقصان سے بچ گیا

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ سالانہ 1600 کروڑ روپے کے نقصان سے بال بال بچ گیا، سپریم کورٹ نے اوورز کے دوران ٹی وی پر اشتہارات چلانے کا معاملہ بی سی سی آئی پر چھوڑ دیا، بورڈ حکام نے عدالت کو اس بارے میں موزوں ترین حل نکالنے کی یقین دہانی کرادی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس لودھا کی سربراہی میں کام کرنے والے پینل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور میں بہتری کیلیے جو سفارشات پیش کی تھیں ان میں ٹی وی پر نشر ہونے والے میچز میں وقفے کے دوران اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کی تجویز بھی شامل تھی۔ لودھا پینل نے سفارش کی تھی کہ اوورز کے دوران اشتہارات پر پابندی ہونی چاہیے اس سے شائقین کو الجھن ہوتی اس لیے صرف ڈرنکس، ٹی اور اننگز بریکس کے دوران ہی اشتہارات دکھائے جائیں جبکہ میچ کے موقع پر اسکرین پر بھی صرف انتہائی مختصر حصے پر کوئی اسپانسر لوگو دکھایا جائے۔لودھا پینل کی یہ تجویز بھارتی کرکٹ بورڈ کیلیے کڑی آزمائش بن گئی کیونکہ اسے سالانہ 1600 کروڑ روپے صرف ان اشتہارات کی مد میں آمدن ہوتی ہے۔ اس لیے سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران بھارتی بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے پابندی نہ لگانے کی التجا کی گئی جس پر عدالت نے اس مسئلے کا حل نکالنے کا اختیار خود بورڈ کو ہی سونپ دیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہم ٹی وی میچز کے دوران اشتہارات کے حوالے سے اپنی کوئی بھی رائے پیش نہیں کرنا چاہتے بلکہ یہ معاملہ ہم نے خود بی سی سی آئی پر ڈال دیا ہے، وہ اب تمام پہلوئوں پر غور کرنے کے بعد ایسا فیصلہ لے جوکہ جسٹس لودھا پینل کی سفارشات کے اندر رہتے ہوئے ہو۔بھارتی بورڈ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس معاملے پر براڈ کاسٹر اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ایسا حل نکالنے کی کوشش کریگی جس سے شائقین کا اوورز کے دوران اشتہارات سے الجھن ہونے کا اعتراض ختم ہوجائیگا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے بورڈ کو لودھا پینل کی دیگر کئی سفارشات پر من و عن عمل کرنے کیلیے 6 ماہ کی ڈیڈ لائن دی ہے۔