اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,500FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

واڈا نے روس کی ریواولمپکس میں شرکت پر پابندی کی سفارش کردی

کینیڈا(سپورٹس ڈیسک)عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجسنی واڈا نے ممنوعہ قوت بخش ادویات کے استعمال اوراس حوالے سے بددیانتی برتنے کے باعث روسی کھلاڑیوں پر ریو اولمپکس 2016 میں شرکت پر پابندی لگانے کی سفارش کردی۔کھیلوں میں قوت بخش ممنوعہ ادویات کےاستعمال کے انسداد کی عالمی تنظیم واڈا کے مطابق ممنوعہ قوت بخش ادویات استعمال کرنے والے ایتھلیٹس کو روس کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سےجان بوجھ کر رعایت دی گئی جو کہ سراسر بددیانتی اور عالمی اخلاقیات اور قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔واڈا کی جانب سے جاری کی گئی آزادانہ بنیاد پر کی گئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق روس کی جناب سے گزشتہ کئی سالوں سے ڈوپنگ کے قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور روسی ایجنسی نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے والے اپنے کھلاڑیوں کو جان بوجھ کر کلیئر کیا۔واڈا کا کہنا ہے کہ روسی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے سائیکلنگ، سوئمنگ، آئس ہاکی، اسکییٹنگ اور ویٹ لفٹنگ سمیت 30 سے زائد کھلیوں میں حصہ لینے والے اپنے کھلاڑیوں میں مثبت نتائج آنے کے باجود ان کی پورٹس کو چھپایا جب کہ اس معاملے میں اسے روسی حکومت کی سرپرستی بھی حاصل تھی جس نے اس بددیانتی پر جان بوجھ کر خاموشی اختیار کیے رکھی ۔واڈا کی جانب سے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات آنے کے بعد ایتھلیٹکس کی عالمی تنظیم آئی اے اے ایف پہلے ہی روس پر اولمپکس سمیت عالمی مقابلوں میں شرکت پرعارضی پابندی لگاچکی ہے جب کہ واڈا کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں آئندہ ماہ ہونے والے گرمائی اولمپکس میں روسی کھلاڑیوں کی شرکت مشکل نظر آرہی ہے اور روس کو اس معاملے پر مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب روسی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ ان کا ملک مقامی اینٹی ڈوپنگ نظام کی پکڑ میں نہ آنے والے اپنے دھوکے باز ایتھلیٹس کی حرکتوں پر معذرت خواہ اور شرمندہ ہے تاہم ریواولمپکس 2016 میں شرکت کے حوالے سے روس کے تمام ایتھلیٹس پر پابندی لگانا ناجائز اور غیر مناسب ہوگا جب کہ سزا کا اطلاق ممنوعہ ادویات سے پاک ایتھلیٹس پر نہیں ہونا چاہیے۔