اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

878,576FansLike
10,000FollowersFollow
568,600FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی میں کچرے کے ڈھیر سے متعلق اجلاس

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت کراچی سے کچر ا اٹھانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں شہر میں گندگی کے ڈھیروں کا جائزہ لیا گیا اور انہیں ختم کرنے کے لیے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں 3ڈی ایم سیز کا کچرا اٹھانے کا کام چینی کمپنی کو دینے کی منظوری دے دی گئی ،متعلقہ کمپنی کے ساتھ 3ہفتوں میں معاہدہ کر کے کام شروع کیا جائے گا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورنگی ،شرقی ،جنوبی سے کچرا اٹھان کے لیے ٹینڈر منگوائے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ گھر سے کچرا اٹھانے ،سڑکوں ،گلیوں کی صفائی ،لینڈ فل تک پہنچانے کا کام کمپنی کرے گی ۔