اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوازشریف نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کے روز طلب کر لیا :ترجمان وزیراعظم ہاﺅس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیاہے ،جس میں تینوں افواج کے سربراہ سمیت جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی بھی شرکت کریں گے ۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کا کہناہے کہ نوازشریف نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کے روز طلب کر لیاہے جس میں جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی ،تینوں افواج کے سربراہان ،مشیر قومی سلامتی ،مشیر خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ اجلاس اسلام آباد میں جمعہ کے روز صبح 11بجے ہو گا ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آج لاہور سے اسلام آباد جا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیںگے۔ وزیراعظم برطانیہ میں 48 روز قیام کے بعد9جولائی کو لاہورواپس آئے۔وزیراعظم نوازشریف کی برطانیہ میں اوپن ہارٹ سرجری کی گئی تھی، وہ چند روز قبل ٹانگ میں ہونے والے انفیکشن کی وجہ سے علیل تھے۔