کے پی کے حکومت خانپور میں گرلز کالج کے قیام کا اعلان کرے:خورشید شاہ کا پرویز خٹک کو خط

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پرویز خٹک کو خط لکھ کر مطالبہ کیاہے کہ خیبر پختون خواہ حکومت خانپور میں گرلز کالج کے قیام کا اعلان کرے ۔تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے خط کے متن میں خانپورکی طالبات کوبوائزکالج ہری پورمیں داخلے سے انکارپراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہرطالب علم کابنیادی حق ہے،طالبات کے داخلے کامسئلہ حل کیاجائے، اب بھی طالبات بوائزکالج ہری پورمیں سیکنڈ اور تھرڈایئرمیں زیرتعلیم ہیں،میٹرک پاس کرنیوالی طالبات نے والدین کے ہمراہ اسلام آبادمیں احتجاج کیا،ماضی میں خانپورمیں طالبات کوبوائزکالج ہری پورمیں داخلہ دیاگیا۔