اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تھانہ چوہنگ میں تجاوات کے خلاف آپریشن ،علاقہ میدان جنگ بن گیا ،دیہاتیوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،ایس ایچ او سمیت 6افراد زخمی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ چوہنگ کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران دیہاتیوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبا دلہ ہوگیا جس سے ایک راہگیر جاں بحق اور ایس ایچ او سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں ناجائز تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن میں اس وقت صورتحال کشیدہ ہو گئی جب ٹاؤن انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں پولیس کی مدد لی ،آپریشن کے خلاف دیہاتیوں نے احتجاج شروع کر دیا اور بعض مظاہرین نے پتھراؤ بھی شروع کر دیا ،دیہاتیوں کے پتھراؤ کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی تو مظاہرین میں سے کسی نامعلوم فرد نے فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے پورا علاقہ میدان جنگ بن گیا ،2طرفہ فائرنگ سے ایک نامعلوم گولی راہگیر عمر کو لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،فائرنگ سے ایس ایچ او چوہنگ کو گردن میں گولی لگی جبکہ 4پولیس کانسٹیبلوں سمیت 2راہگیر بھی زخمی ہو گئے،زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ایس ایچ او چوہنگ ناصر چٹھہ کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پولیس نے انسداد دہشت گردی قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔