اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی میں رکن رابطہ کمیٹی عبدالقادر خانزادہ کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ، بیٹا زیر حراست

کراچی(ویب ڈیسک) پولیس نے رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالقادر خانزادہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر ان کے صاحبزادے طاہر خانزادہ کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالقادر خانزادہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور اس دوران ان کے گھر کی تلاشی لی گئی جب کہ پولیس نے عبدالقادر خانزدہ کے صاحبزادے طاہر خانزدہ کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب عبدالقادر خانزادہ کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اہلکار گھر سے موبائل فون اور ٹیبلیٹ سمیت دیگر قیمتی اشیا بھی ساتھ لے گئے۔ اہلخانہ کا کہنا ہےکہ طاہر خانزادہ سرکاری ملازم ہیں اور وہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں، انہیں بنا کسی ثبوت کے حراست میں لیا گیا ہے۔