تحریک انصاف کے ناراض اراکین اسمبلی نے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین اسمبلی نے خیبر پختونخوامیں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی نیو ز چینل جیو نیوز کے مطابق گزشتہ رات ناراض گروپ کے اجلاس میں خیبر پختونخواہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے 12اور قومی اسمبلی کے 7ممبران نے شرکت کی ۔اس موقع پر نارا ض اراکین نے پارلیمنٹ نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور کابینہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک کا اعلان جمعے کو ناراض گروپ کے اجلاس کے بعد متوقع ہے ۔