اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری،فہرست تیار ،حتمی فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے فہرست تیار ہوگئی ،حتمی فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی.تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں کے مابین ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کا تقرر قوم کی امانت ہے،کوشش کی ہے کہ امانت میں خیانت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ناموں کی تقرری کیلئے بہت زیادہ دباﺅ تھا لیکن ہم دباﺅ میں نہیں آئے اور پوری کوشش کی کہ ارکان کی تقرر ی کو متنازعہ ہونے سے بچائیں،ماضی کی طرح غلط فیصلوں سے اجتناب کیا ہے۔انہوں نے کہا الیکشن کمیشن ممبران کے نام ڈسکشن کے بعد کمیٹی میں جائیں گے،اب بیورو اور ٹیکنو کریٹس بھی الیکشن کمیشن کے ممبران ہو سکتے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے ہر صوبے سے تین نام دیئے گئے۔ دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان کی فہرست تیار کر لی گئی ہے ۔25جولائی کوپارلیمانی کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔ارکان کے ناموں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ25جولائی کو سربمہر لفافے کھلیں گے تو سب کو پتہ چل جائے گا۔آئینی مدت کے دوران تقرری کرلی جائے گی۔ انہوں نے کہا صوبے کے تینوں ناموں پر اتفاق نہیں ہوا،صوبوں سے تین تین ناموں پر اتفاق ہوجاتا تو سمری وزیراعظم کوبھجوائی جاتی لیکن اب وزیراعظم اور اپوزیشن کے بھیجے گئے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی غور کرے گی جس کیلئے سپیکر کو نام بھجوائے جائیں گے۔ہم نے اپنا پورا کام کردیا اب دیکھتے ہیں کمیٹی کیا کرتی ہے۔