ایک پولنگ اسٹیشن ایسا جو صرف ایک ووٹر کیلئے بنایاگیا

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک پولنگ اسٹیشن ایسا جو صرف ایک ووٹر کیلئے بنایاگیا ۔لاڑکانہ میں الیکشن کمیشن کے دفترمیں پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے۔پولنگ عملہ بھی موجود ہے اور بیلٹ پیپر بھی، بس انتظار ہے تو واحد ووٹر ’’شمس الدین‘‘ کا جن کا ووٹ کاسٹ کروانے کیلئے عملہ صبح سے انتظار کررہا ہے کہ وہ آئیں اور ڈیوٹی ختم ہو۔