اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آزادکشمیر انتخابات:نیوز الرٹ کشمیر نے مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے،الیکشن رزلٹ نیوز الرٹ سروے کے عین مطابق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں سب سے پہلےاور سب سے معتبر نتائج دینے پر نیوز الرٹ (newsalert.com.pk)نے آزادکشمیر اور برطانیہ سمیت پاکستان میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے نیوز الرٹ کشمیر کے فیس بک پیج پر ایک ہی دن میں 11ہزار سے زائدلائکس نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ جہاں نیوز الرٹ کے مستعد رپورٹرز کی ٹیم کشمیر اور پاکستان بھر کے پولنگ اسٹیشن سے لمحہ بہ لمحہ کی رپورٹنگ کر رہی تھی وہاں ہمارے قارئین نے بھی نیوز الرٹ ویب سائٹ کے صفحہ اول پر لگے سروے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔سروے میں سوال پوچھا گیا تھا کہ آزادکشمیر میں کون سی سیاسی جماعت حکومت بنائے گی؟ آپشن کے طور پر پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نام دیئے گئے تھے۔ قارئین نے دو دنوں میں دی گئی رائے میں پاکستان مسلم لیگ ن کو 65 فیصد، تحریک انصاف کو 27فیصد اور پیپلز پارٹی کو 8 فیصد ووٹ دیئے۔ اورنیوز الرٹ ٹیم کی رپورٹنگ کی طرح نیوز الرٹ کے قارئین کے اندازے بھی ایک دم درست نکلے اور پاکستان مسلم لیگ 78فیصد سیٹیں لے کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔