اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال:آئی سپیشلسٹ نہ ہونے سے مریض دربدر، وزیر مملکت توجہ دیں

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وفاقی وزیر مملکت محترمہ سائرہ افضل تارڑ کے حلقہ میں واقع ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں آنکھوں کا ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے مریض رل کر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال جہاں ضلع بھر سے مریض علاج معالجہ کے لئے آتے ہیں وہاں پر عرصہ دراز سے کوئی آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر موجود نہ ہے۔ جس کی وجہ سے مذکورہ ہسپتال میں آنکھوں کے علاج معالجہ کے لئے آنے والے مریض ھزاروں روپے فیس دیکرپرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کروانے پر مجبور چلے آرہے ہیں ۔ شہریوں نے محکمہ صحت اور وفاقی وزیر مملکت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال حافظ آباد میں فوری طور پر دو تین آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لاکر مریضوں کی پریشانی کا ازالہ کیا جائے۔