اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قندیل نے یوٹیوب چینل بنا رکھاتھا، متنازعہ ویڈیوز قندیل بلوچ کا ذریعہ معاش تھیں: اینکر پرسن معید پیر زادہ کا دعویٰ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مقتول ماڈل قندیل بلوچ کی شخصیت ایک معمہ رہی ہے اور بہت سے لوگوں کو کچھ عرصہ قبل تک اس کا اصل نام تک بھی نہیں پتا تھا جبکہ اب بھی متعدد لوگوں کو یہ نہیں پتا کہ مقتول ماڈل گرل کا ذریعہ روزگار کیا تھا؟۔سینئراینکر پرسن معید پیر زادہ نے نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماڈل گرل قندیل بلوچ کا ذریعہ روزگار ان کی وہی متنازعہ ویڈیوز تھیں جو وہ سوشل میڈیا پر ریلیز کرتی تھیں۔ قندیل بلوچ نے یوٹیوب کا ایک چینل بنا رکھا تھا جہاں وہ یہ ویڈیوز اپ لوڈ کرتی تھی جنہیں لاکھوں لوگ دیکھتے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ویڈیوز دیکھنے سے قندیل بلوچ کو اتنی ہی زیادہ آمدنی ہوتی تھی اور اسی آمدنی سے اس نے اپنے ماں باپ کو ملتان میں گھر لے کردیا، اپنی بہن کی شادی کرائی اور اپنے قاتل بھائی وسیم کیلئے رشتہ ڈھونڈر ہی تھی۔واضح رہے کہ کچھ روز پہلے ماڈل گرل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر نشہ آور دوا پلا نے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔معید پیرزادہ کا یہ دعویٰ سامنے آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ اسی وجہ سے قندیل اپنی زندگی میں متنازعہ قسم کی ویڈیوز بناتی رہی ہیں تا کہ لوگ ان کی ویڈیوز دیکھنے یا اپنی رائے بنانے کیلئے ان کی طرف متوجہ ہوں اور اس میں وہ کسی حدتک کامیاب بھی ہوگئی تھیں ۔