اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,918FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جرمنی : شاپنگ مال میں فائرنگ ، تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

میونخ(نیوز ڈیسک) جرمنی کے شہر میونخ کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔میونخ کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے شاپنگ مال میں داخل ہوکر فائرنگ کر دی جس سے ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔ اس بھگدڑ میں بھی کئی افراد زخمی ہو گئے۔ جب فائرنگ کی گئی تو اس وقت شاپنگ مال میں خواتین اور بچوں کی بھی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔اس واقعہ کے بعد شاپنگ سنٹر کو خالی کرا کر آپریشن شروع کر دیا گیا۔