اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,699FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اے ایس ایف کی کارروائی : اسلام آباد ایئر پورٹ سے منشیات سمگلر گرفتار ، 2کلو ہیروئن برآمد

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )ایئر پورٹ سکیورٹی فورس ( اے ایس ایف ) نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ایئر پورٹ سے منشیات سمگلر کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے دو کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات مطابق ہنگو سے تعلق رکھنے والا مسافر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز پر بیرون ملک جانا چاہتا تھا تاہم شک گزرنے پر جب اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے دو کلو منشیات برآمد ہوئی جس پر اسے گرفتار کر کے انسداد منشیات سمگلنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔