کندھ کوٹ : باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور اسکے آشنا کو قتل کر دیا، ملزم فرار

کندھ کورٹ (مانیٹرنگ ڈیسک ) کندھ کوٹ میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور اس کے آشنا کو قتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی اور اسکے آشنا کو قتل کر دیا اور خود فرار ہو گیا ۔ واقعے کے بعد پولیس نے دونوں لاشیں قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی ہیں جہاں انکا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی نے رات گئے آشنا کو گھر بلایا تاہم لڑکی کے والد کو پتہ چل گیا جس پر اس نے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے بعد لڑکی اور لڑکا موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کوششیں جاری ہیں ۔