اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,494FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جس پائلٹ نے روسی طیارہ مار گرایا وہ بغاوت کے شبہ میں گرفتار ہے:ترک سفیربابر گورجن

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ترکی کے پاکستان میں سفیر بابر گورجن نے انکشاف کیا کہ جس پائلٹ نے روسی طیارہ مار گرایا تھا وہ بغاوت میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بغاوت کے دوران 208شہری 24فوجی ہلاک اور 1400شہری اور 50فوجی زخمی ہیں ،انہوں نے بتایا کہ 7423فوجی گزشتہ روز تک بغاوت میں ملوث ہونے کے شبہ میں صرف زیر حراست ہیں لیکن تاثر یہ دیا جارہاہے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تفتیش اور انکوائریوں کا قانونی عمل جاری ہے جس کے نتیجہ میں ابھی تک ان میں سے صرف218فوجیوں کو ٹھوس ثبوت کی بنا پر باقاعدہ گرفتار کیا گیا ہے ۔