اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انیس قائم خانی کی ضمانت کا معاملہ،سپیشل پبلک پراسیکیوٹراورسرکاری وکیل کونوٹس جاری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت پر نوٹسز جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنماانیس قائم خانی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔اس موقع پر انیس قائم خانی کے وکلا اور رینجرز کے لا افسران اے ٹی سی میں پیش ہوئے ۔دوران سماعت فاضل جج کا کہنا تھا کہ عدالت نے میرٹ پر فیصلہ دیاتھا،اپیل ایپلٹ کورٹ نے کرنی ہے۔انہوں نے کہا میںمیرٹ پر درخواست مسترد کردوں توہائیکورٹ میں درخواست کرسکتے ہیں،ضمانت دینا یا نہ دینا اایپلٹ کورٹ کا کام ہے۔قبل ازیں اپنے دلائل میں وکیل قائم خانی الیاس خان کا کہنا تھا کہ 15سال پرانے مقدمات اب سامنے آ رہے ہیں،جب مقدمہ درج ہوا تو ملزم پاکستان میں ہی نہیں تھا۔الیاس خان نے کہا کہ انیس قائم خانی کو کسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا گیا،اب پولیس دیگر مقدمات میں گرفتار کررہی ہے۔ملزم سیاستدان ہے ،جیلیں کاٹی ہیں یہ سراسر جھوٹ ہے۔ملزم نے کبھی دہشت گردوں سے تعلقات نہیں رکھے۔جب کہ وکیل رینجرزساجد محبوب نے اپنے دلائل میں کہا کہ اے ٹی سی کو اختیار ہے کہ ملزم کا کیس سنے اوردرخواست ضمانت پر فیصلہ دے درخواست پر نوٹس کردیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کردیئے۔سپیشل پبلک پراسیکیوٹراور سرکاری وکیل کو 27جولائی کیلئے نوٹس بھیجا گیا۔عدالت حکم دیا کہ سرکاری وکیل کو درخواست ضمانت کی نقول فراہم کی جائیں۔