ہنگو : وین اور موٹر سائیکل میں تصادم ،10افراد زخمی، ہسپتال منتقل

ہنگو (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہنگو میں وین اور موٹر سائیکل میں تصاد م کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہو گئے جبکہ وین میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہنگو میں تیز رفتار وین موٹر سائیکل سے آٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد سمیت 10لوگ زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت خطرے میں ہے ۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے جسے بجھانے کیلئے فائربرگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے ۔