اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,116FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قادر پٹیل نے جیل میں بی کلاس اورعلاج کی سہولیات کیلئے درخواست دائر کر دی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے جیل میں بی کلاس اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی جسے عدالت نے قابل سماعت قرار دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق قادر پٹیل کے وکیل قادر مندوخیل نے عدالت میں درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ قادر پٹیل آنکھوں اور ریڑھ کی ہڈی کی بیماری میں مبتلا ہیں لہذٰ ا انہیں جیل میں بی کلاس اور علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں ،”قادر پٹیل کو کسی بھی ہسپتال میں علاج کی سہولت فراہم کی جائے“۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ قادر پٹیل دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس میں نامزد ہیں ۔