اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

878,576FansLike
10,000FollowersFollow
568,600FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

افغان دارالحکومت کابل میں 2 خودکش حملوں میں 80 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

کابل(ویب ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں احتجاجی مظاہرے کے دوران ہونے والے 2 خودکش حملوں میں 80 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بجلی کے منصوبے میں ہزارہ برادری کے علاقوں کو نطر انداز کیے جانے کے خلاف ہزارہ برادری کے ہزاروں افراد احتجاج کررہے تھے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوگیا جس سے مظاہرے میں بھگدڑ مچ گئی، اسی دوران دوسرا دھماکا بھی ہوا جس کے نیتجے میں اب تک 80 افراد ہلاک جب کہ 200 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔افغان حکام نے 80 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہیں جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے مظاہرے میں عوام کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث ہلاکتوں میں بھی مزید اضافے کے خدشہ ہے۔