اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

راجن پور میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد ہلاک، سی ٹی ڈی

راجن پور(ویب ڈیسک)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے راجن پور کے قریب کارروائی کے دوران میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کا ہلاک کردیا جب کہ ان کے 3 ساتھی فرار ہوگئے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے راجن پور کے قریب کرد چوک کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر چھاپا مارا جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ اور ہینڈ گرینڈ سے حملہ کردیا، پولیس کی جانب سے دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ سی ڈی ٹی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کو تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے پنجاب گروپ سے ہے، ملزمان دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں جب کہ ان کے قبضےسے ہینڈ گرنیڈ، آٹومیٹک رائیفلزاوردیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔