اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

878,576FansLike
10,000FollowersFollow
568,600FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی وزیر داخلہ کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ، وادی میں شہدا کی تعداد 51 ہوگئی

سری نگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے شہید ہونے والوں کی تعداد 51 ہوگئی جب کہ بھارتی وزیر داخلہ کی آمد پر آج بھی حریت کانفرنس کی اپیل پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال رہی۔جنت نظیروادی کشمیر میں تحریک آزادی کے کمانڈربرہان وانی کی شہادت کے بعد بھارت سرکاراور قابض فوج کا ظلم وجبر 15 ویں روز بھی جاری رہا، وادی میں قابض فوج کے مظالم سے شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 51 ہوگئی اور ہزاروں کی تعداد میں اب بھی زخمی اسپتالوں میں پڑے ہیں۔ آج بھی پلوامہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی نوجوان مشتاق شہید ہوگیا جب کہ دوسرےعلاقوں میں درجنوں مظاہرین زخمی بھی ہوئےجن میں 3 کی حالت نازک ہے۔بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سری نگر پہنچے تو ان کی آمد پر بڈگام، بانڈی پورہ، بارہ مولہ اور گاندربل میں کرفیو ہٹالیا گیا جب کہ سرینگر کی بستیوں میں ناکہ بندی بھی نرم کردی گئی، بھارتی وزیر داخلہ کی آمد پر حریت کانفرنس کی اپیل پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال رہی جب کہ اتوار اور پیرکو بھی شٹر ڈاؤن کی اپیل کی گئی ہے۔وادی میں بھارتی فوج کے تمام تر مظالم کے باوجود احتجاجی مظاہرے بھی پوری شدت سے جاری ہیں۔ مقبوضہ ودی میں کرفیو کے باعث خوراک اورادویات کی قلت سنگین ہوگئی ہے۔