اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,130FansLike
9,999FollowersFollow
568,700FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صدر منتخب ہو گیا تو امریکا کو عالمی تجارتی ادارہ سے نکالوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ریپبلکن کے نامزد صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ صدر منتختب ہوگئے تو امریکا کو عالمی تجارتی ادارہ سے نکال لیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو کمپنیاں بیرون ممالک مینو فیکچرنگ کریں گی جیسا کہ NAFTA میکسیکو کی پارٹنر بنی ہوئی ہے اس پر سزا کے طورپر 30 فیصد تک درآمدی ٹیکس عائد کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ صدر منتختب ہوگئے تو امریکا کو عالمی تجارتی ادارہ سے نکال لیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا کے عالمی تجارتی ادارے سے نکلنے سے عالمی تنظیم (WTO) متاثر ہو گی تو اس کی کوئی پروا نہیں، WTO تباہ کن ہے ہم اس سے دوبارہ مذاکرات کریں گے یا اس تنظیم سے باہر نکل آئیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے نیٹو کے ساتھ امریکا کے تعلقات اور نارتھ امریکن فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو ختم کرنے کے بارے میں بھی اسی طرح کے کمینٹس دے چکے ہیں۔