اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,494FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بغداد میں خود کش حملے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بغداد(ویب ڈیسک)عراق کے دارالحکومت بغداد میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑلایا جس کے نتیجے میں4 پولیس اہلکاروں سمیت14 افراد ہلاک جب کہ 32 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملے کی زمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں بھی عراق کے دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔