اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

878,576FansLike
10,000FollowersFollow
568,600FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 41 افراد ہلاک

طرابلس(ویب ڈیسک)لیبیا کے ساحل کے قریب یورپی ممالک کی طرف ہجرت کرنےوالے تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 41 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش میں لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے باعث 41 افراد سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق امدادی اہلکاروں نے 41 افراد کی لاشوں کو لیبیا کے ساحل سے نکالا ہے جب کہ لاشوں کا ڈی این اے کیا جارہا ہے اورتمام افراد کی لاشیں 5 سے 6 دن پرانی ہیں۔واضح رہے کہ خانہ جنگی سے متاثرہ مشرق وسطیٰ کے ممالک سے اب تک لاکھوں افراد یورپی ممالک کی جانب ہجرت کرچکے ہیں جس میں سے ایک بڑی تعداد کشتی کے ذریعے سمندری راستے سے ہجرت کرتے ہیں جس کے دوران اکثروبیشترکشتی ڈوبنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں جس میں اب تک ہزاروں افراد ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں جن میں خواتین بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔