اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گوجرنوالہ میں تین سالہ بچی کا قتل، ورثا کا جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

گوجرانوالہ : تین سالہ بچی کو اغوا کے بعد تشدد کر کے قتل کردیاگیا، ورثا کا جی ٹی روڈ پر لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائےتفصیلات کے مطابق تھانہ دھلے کے علاقہ مجاہد ٹاؤن کے محنت کش کی تین سالہ بیٹی زونیرا صبح گھر کے سامنے کھیلتےہوئے اچانک لاپتہ ہوگئی، والدین کو تشویش لاحق ہوئی توبچی کی تلاش شروع کردی، بچی کی تشددشدہ نعش قریبی قبرستان سے ملی تو علاقے میں کہرام مچ گیا.ریسکیو کو اطلاع ملنے کے بعد بچی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا،پوسٹ مارٹم کے بعد تشددشدہ لاش ورثا کے حوالے کردی گئی.پولیس نے نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے.