اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لیڈی گینگ کی3 پھولن دیویاں لاہور سے گرفتار، چوری، ڈکیتی اور رہزنی میں ملوث ہونے کا اعتراف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) غازی آباد تھانے میں گرفتار تین ڈکیت بہنوں میں سے ایک نے میڈیا سے بات کرنے کا کہنے پر لیڈی پولیس کانسٹیبل کو تھپڑ جڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ غازی آباد پولیس نے رابعہ ، فاطمہ اور کنیز نامی تین بہنوں کو گرفتار کررکھا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بہنیں کام کے بہانے لوگوں کے گھروں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرتیں اور پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھیں۔ آج (منگل) دوپہر کے وقت تھانہ میں موجود تینوں بہنوں کو جب میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کردیا جس پر لیڈی کانسٹیبل نے پنجاب پولیس کے ’روایتی ‘ انداز میں انہیں میڈیا سے بات کرنے کا کہا تو ایک ’پھولن دیوی ‘ کو جوش آگیا اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ جڑ دیا اور پولیس کو دھمکیاں دیں کہ ہم 2 گھنٹے بھی تھانے میں نہیں رکیں گی ۔ تھپڑ کھانے والی لیڈی کانسٹیبل نے ہاتھ اٹھانے والی پھولن دیوی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور باوردی پولیس اہلکار پر ہاتھ اٹھانے کے الزامات کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی ہے۔