اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی:ننھاعبداللہ نانی اورماموں کےحوالے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عبداللہ کو آخرکاراپنوں کا ساتھ مل ہی گیا۔عدالتی حکم پرعبداللہ کو ایدھی ہوم انتظامیہ نے نانی کے حوالے کردیا۔کم عمری میں ماں سے محروم ہونیوالے عبداللہ کو گزشتہ روز عدالت نے نانی اور ماموں کے حوالے کرنے کا حکم دے تھا۔ عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ بچے کے والد چوہدری اقبال جب چاہیں اپنے بیٹے سے مل سکتے ہیں۔ چوہدری اقبال نے نو جون کو بیٹے کی حوالگی کی درخواست کی تھی۔ اجازت کے بعد باپ بیٹے میں ہم آہنگی نہ ہوسکی جس کے بعد نانی نے حوالگی کی استدعا کی۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ نانی اور ماموں عبداللہ کوکسی کے حوالے نہیں کرسکتے۔