اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,690FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پیرس حملہ،پاکستانی سمیت 2 افرادگرفتار

ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریا نے پیرس حملوں کے الزام میں ایک پاکستانی سمیت دو افراد کو فرانس کے حوالے کردیا۔ ملزمان کے خلاف دہشتگردی کی مجرمانہ سازش کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ پیرس میں دہشت گردی کے ملزم پاکستان اور الجزائر کے شہری گزشتہ شب فرانسیسی حکام کے سپرد کیے گئے۔ پینتالیس سال کے پاکستانی عثمان اور الجزائر کے عادل حدیدی کے خلاف مقدمہ چلانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق دونوں ملزمان نے پیرس فٹبال اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملہ کرنے والوں کے ساتھ کشتی میں سفر کیا۔ ان مبینہ ملزمان کو یونان میں جعلی پاسپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔