اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بھارت نے 10 سال کیلئے ایران کی بندرگاہ کا چارج سنبھال لیا

تہران، بھارت نے 10 سال کیلئے ایران کی بندرگاہ کا چارج سنبھال لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت اور ایران میں چابہار بندرگاہ کی تعمیر اور انتظامی امور کے 10 سالہ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر ایران کے دارالحکومت تہران میں دستخط ہوئے۔

ایرانی صدر نے چابہار بندرگاہ کے پہلے فیز کا افتتاح کردیا۔

ایرانی حکام کے مطابق بھارت چابہار منصوبے کیلئے 370 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، اس بندرگاہ کے ذریعے بھارت ایران، افغانستان اور وسط ایشائی ممالک تک تجارت کرے گا۔

ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے بندرگاہ کا کام ست روی کا شکار ہے، بھارت چابہار بندرگاہ کے ذریعے وسط ایشیائی خطے تک کراچی اور گوادر بندرگاہوں سے گزرے بغیر جاسکتا ہے۔

latest urdu news