اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

واٹس ایپ پر غیر ضروری پیغامات بھیجنے والے ہوجائیں ہوشیار

واٹس ایپ سب ہی کی پسندیدہ ایپلی کیشن ہے لیکن اس کے چند قواعد و ضوابط سے بھی آپ کو آگاہ ہونا چاہیے تاکہ آپ واٹس ایپ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی سے بچ سکیں، واٹس ایپ کے اصولوں کے مطابق اسے صرف ذاتی رابطوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، اس پر انجان لوگوں کو تشہیری پیغامات بھیجنے کی اجازت نہیں، جو ان قواعد کی خلاف ورزی کرے گا اس پر دو طرح کی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔پہلی پابندی صارف پر چند گھنٹوں کے لیے لگائی جاتی ہے، مثال کے طور پر کوئی شخص انجان لوگوں کو بے شمار پیغامات بھیجنا شروع کر دے تو واٹس اس کو اسپیمنگ سمجھتا ہے، واٹس ایپ کو اندازہ ہو جاتا ہے کہ آپ جن لوگوں کو پیغامات بھیج رہے ہیں آپ ان کے کانٹیکٹس میں شامل ہی نہیں تو اس سے یہی نتیجہ اخذ ہوتا ہے کہ اسپیمنگ ہو رہی ہے۔ اکثر لوگ کئی واٹس ایپ گروپوں میں شامل ہوتے ہیں اور گروپ میں موجود تمام افراد ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں بھی شامل نہیں ہوتے اس طرح انجانے میں وہ دھڑا دھڑ گروپ میں پیغامات بھیجنے کی صورت میں واٹس ایپ پر بین ہو جاتے ہیں۔ تاہم یہ پابندی وقتی ہوتی ہے یعنی صارف کو اس وارننگ کے ساتھ چند گھنٹوں کے لیے پابند کیا جاتا ہے کہ وہ دوبارہ اس حرکت سے باز رہیں ورنہ سخت پابندی بھی لاگو ہو سکتی ہے۔اگر دوسری سخت قسم کی پابندی کی بات کریں تو اس میں صارف کا نمبر ہی بند کر دیا جاتا ہے اور اس کے بعد وہ نمبر واٹس ایپ پر قابل استعمال نہیں رہتا، یعنی اس کے لیے واٹس ایپ سروس ہی بند کر دی جاتی ہے، جو لوگ اپنے کاروبار کی تشہیر کے لیے واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے انجان لوگوں کو زیادہ پیغامات بھیجتے ہیں ان پر یہ پابندی عائد کی جاتی ہے۔