اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نواز شریف نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حلیہ بگاڑکے رکھ دیا: بھارت دوستی میں حد سے آگے نکل گئے: بلاول زرداری

باغ(نیوز ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے علی حیدرگیلانی کی بازیابی پر انتہائی خوشی کااظہارکیاہے۔ انھوں نے کہاکہ آج میرےبھائی علی حیدرکوآزادی ملی ہے۔ بلاول بھٹونےمزیدکہاکہ کشمیرکاالیکشن ایک ریفرنڈم ہےپاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کے علاقے باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ باغ میں میراپہلاجلسہ ہے۔انھوں نے کہاکہ کشمیرکاالیکشن ایک ریفرنڈم ہے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کیلئےکشمیرکی آزادی اہم ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہردورمیں ہرفورم پرکشمیرکےلئےآوازبلندکی۔ انھوں نے کہاکہ کشمیر کے معاملے پر رائے شماری کرنا کا ہمارا نعرہ ہے۔بلاول بھٹو نے سوال کیاکہ کشمیرکی قراردادوں پرعمل کیوں نہ ہوسکا؟۔بھارت کے ساتھ تعلقات اور نواز مودی ملاقاتوں پر بلاول بھٹو نے کھل کرتنقید کی۔ انھوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نےتوپاکستان کی خارجہ پالیسی کاحلیہ ہی بگاڑدیا۔دنیاکےکئی ممالک مودی کودہشت گردسمجھتےتھے۔میاں صاحب بھارت سےدوستی میں بہت آگئےبڑھ گئے۔بلاول نے کہاکہ میاں صاحب نےحریت رہنماؤں سےملاقات تک نہیں کی۔ انھوں نے دوستی میں مودی سےکیک کٹوایا۔بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ وزیراعظم کی ملزسے”را”کےایجنٹ نکل رہےہیں۔بلوچستان میں”را”ایجنٹ پکڑاجاتاہےتوکچھ نہیں کہتے۔ان کا کہنا تھاکہ نواز مودی تعلقات ریاست سےریاست کےتعلقات نہیں۔بلاول بھٹو نے مودی کےیارکوایک دھکااوردو کے نعرے بھی لگوائے۔بلاول بھٹوزرداری نے اپنے خطاب میں کہاکہ قائداعظم نےاقلیتوں کےتحفظ کاکہاتھا۔ لاہور میں اورنج ٹرین کیلئے5گرجاگھروں کوگرایاجارہاہے۔ن لیگ کی حکومت اقلیتوں کوتحفظ دینےمیں ناکام ہوچکی ہے۔ انھوں نے شہبازشریف پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے چیف منسٹرہاؤس میں بیٹھےچھوٹوگینگ کاصفایاکرناہوگا۔انھوں نے پنجاب کی سستی روٹی اسکیم پر بھی تنقید کی۔ان کا کہنا تھا کہ پانچ ارب روپے ضائع کردئے گئے۔