اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کینڈین کمپنی کی بغیر ترشے ہیرے کی چھ کروڑ 30 لاکھ ڈالر میں نیلامی

ٹورنٹو(ویب ڈیسک)افریقی ملک بوسٹوانا میں ہیروں کی کان کنی کرنے والی ایک کینیڈین کمپنی نے 813 قیراط وزنی ایک ہیرے کی چھ کروڑ 30 لاکھ ڈالر میں نیلامی کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین کمپنی لوکارا ڈائمنڈ کے سی ای او کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ نیلامی میں یہ کسی بھی ’بغیر ترشے ہوئے ہیرے کی سب سے زیادہ قیمت ہے، اس نے گذشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔یہ پیش قیمت پتھر بوسٹوانا سے دریافت ہوا تھا اور اس کو خریدنے والے کا نام اور خریداری کی شرائط کو افشا نہیں کیا گیا۔لوکارا ڈائمنڈ کا کہنا تھا کہ وہ اس نیلامی کے بعد ہیرے کی تراش خراش اور پالش کرنے کے بعد نیلامی سے حاصل ہونے والے منافعے کے دس فیصد حصے کا بھی حق دار ہوگا۔ایسا لگتا ہے کہ نیلامی کا یہ ریکارڈ زیادہ عرصہ قائم نہیں رہ سکے گا۔ کیونکہ لوکارا اس سے بڑا ہیرا نیلامی کے لیے پیش کرنے والی ہے۔1109 قیراط وزنی ایک ہیرا 29 جون کو لندن میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔یہ دونوں ہیرے بوسٹوانا کی کارووے کان سے ملے ہیں جہاں لوکارا ہیروں کی کان کنی کر رہی ہے۔ اس کان سے حاصل ہونے والے ہیروں کی وجہ سے اس کان کو خاص اہمیت دی جارہی ہے۔دوسری جانب سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے سٹاک ایکسچینج میں لوکارا کمپنی کے حصص میں 8.58 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔اس کینیڈین کمپنی میں زیادہ تر حصص سویڈن کی لنڈن خاندان کے ہیں۔