اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خیبر پختونخوا کے ایک گاؤں کے سردارکاغریب محنت کش پرشدید تشدد

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجستان پر فیس بک صارف آفتاب مہمند کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ایک گاؤں کا سردار غریب محنت کش پر شدید تشدد کررہا ہے جبکہ اردگرد موجود تماشہ دیکھنے والے لوگ اس بات پر خوش ہورہے اور وڈیرے کو داد درہے ہیں۔آفتاب محمد کی جانب سے شیئر کی گئی ظلم پر مبنی ویڈیو کو 20 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ اسے 8 ہزار سے زائد لوگ شیئر بھی کرچکے ہیں ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاؤں کا وڈیرہ پہلے تو اس شخص کو اپنے حمایتیوں کے ساتھ مل کر رسی سے باندھتا ہے جبکہ دیگر لوگ آوازیں لگاتے ہیں کہ اس کو قریبی پل پر لٹکا دو۔ظلم کا نشانہ بننے والے غریب محنت کش کی جانب سے مزاحمت پر وڈیرہ اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ اسے ڈنڈے سے شدید تشدد کا نشانہ بناتا ہے. سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر ہوتے ہی نوشہرہ پولیس حرکت میں آگئی واقع کا نوٹس لیتے ہوئے گزشتہ راات چھاپہ مار کر پی ٹی آئی کونسلر کو دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔