اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاڑکانہ واقعے میں شدت پسند تنظیم ملوث ہے ، دہشت گردوں کیخلاف آخری حد تک جائیں گے: ڈی جی رینجرز

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ لاڑکانہ واقعے میں ممکنہ طور پر شدت پسند تنظیم ملوث ہے ،رینجرز چوکی پر حملہ کرنے والوں نے 2موٹر سائیکلیں استعمال کیں تاہم واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا ۔لاڑکانہ حملہ سی پیک پر اثر انداز ہونےکی کوشش ہوسکتا ہے ۔ لاڑکانہ میں جائے وقوعہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہرینجرزکی گاڑی کوریموٹ کنٹرول بم سےنشانہ بنایاگیا،حملہ آوروں نے سائیکل میں بم نصب کیا ہوا تھاتاہم ہمیں صوبائی حکومت کی مکمل مدد حاصل ہے اور دہشت گردوں کیخلاف آخری حد تک جائیں گے۔ ڈی جی رینجرز نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پولیس انتظامیہ اور ہم سب ایک ہیں جبکہ مقامی پولیس رینجرز کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے ۔کرمنل کا پیچھا کرنے میں قانون کلیئر ہے۔