اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رینجرز کو سندھ میں مکمل اختیارات دیں گے، چوہدری نثار

ٹیکسلا(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ جب بھی رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ آتا ہے اسے متنازع بنادیا جاتا ہے لیکن رینجرز کو سندھ میں مکمل اختیارات دیئے جارہے ہیں اور ایک دو روزمیں یہ معاملہ حل ہوجائے گا۔ٹیکسلا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار نے رینجرز اختیارات کے معاملے کو متنازع بنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ آتا ہے اسے متنازع بنادیا جاتا ہے لیکن امید ہے رکاوٹیں جلد دور ہوں گی اور کراچی آپریشن بہتر انداز سے آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کو سندھ میں مکمل اختیارات دیئے جائیں گے اور یہ معاملہ ایک دو روز میں حل ہوجائے گا۔وفاقی وزریرداخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن صوبائی حکومت کی مشاورت اور سپریم کورٹ کی ہدایت پر شروع ہوا ہے اور ہم سندھ کی مشاورت سے اپنا رول ادا کررہے ہیں جب کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ رینجرز کو بلائیں اور اس کو اختیارات نہ دیں، کسی کوشک نہیں ہونا چاہیے رینجرز کو کراچی کی صورتحال بہترکرنےکے لیے بلایا گیا لہٰذا اب ممکن نہیں کہ رینجرز کو اختیارات نہ دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز نے قیام امن کے لیے جانوں کی قربانیاں دیں جب کہ رینجرز، سول آرمڈ فورسزکو وزارت داخلہ کا مکمل تعاون حاصل ہے اور رہے گا۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سندھ کے نئے کیپٹن جب بیٹنگ کریں گے تو تجزیہ کرسکیں گے کہ کارکردگی کیسی ہے جب کہ ہم سب کا مقصد ایک ہے کراچی میں امن بحال ہو، امید ہے نئے وزیراعلیٰ ٰکے آنے سے یہ معاملات حل ہوں گے۔