اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رینجرز اختیارات کا ایک دو روز میں حل نکال لیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(ویب ڈیسک)نئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں مسائل حل کرنے کے لیے آئیں ہیں جب کہ ایک دو روز میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کے معاملے کا حل نکال لیں گے۔ نئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی نئی کابینہ کے ساتھ مزارقائد پر حاضری دی جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جب کہ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اعتماد کرنے پر پارٹی قیادت اور چیرمین بلاول بھٹو کا مشکورہوں، سندھ کابینہ اب مزید ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہمراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں مسائل حل کرنے کے لیے آئے ہیں جب کہ پروٹوکول لینے کا شوق نہیں، کوشش ہوگی کم ازکم سیکیورٹی ہو۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لاڑکانہ دھماکے کی بھی شدید مذمت کی۔