اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قرآن مجید کی طباعت:قومی اسمبلی نے بڑی قرارداد منظور کرلی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ قرآن مجید کی طباعت میں معیاری کاغذ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔ یہ قرارداد ایم این اے نعیمہ کشور نے پیش کی تھی جس کی کسی رکن نے مخالفت نہیں کی نعیمہ کشور نے قرارداد کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی طباعت میں غیر معیاری کاغذ استعمال کیا جارہا ہے جس سے کنارہ کشی کرنا ہوگی وزیر مذہبی امور پیر حسنات نے کہا کہ حکومت اس قرارداد کی مخالفت نہیں کرتی بلکہ حکومت خود بھی اس مقصد کیلئے قانونی بل ایوان میں جلد لائے گی اس بل پر کام جاری ہے حکومت مذہبی کتابوں کی طباعت اور اشاعت میں معیاری کاغذ کے استعمال کو ہر حال میں یقینی بنائے گی سپیکر سردار ایاز صادق نے قرارداد کی مخالفت نہیں کی بلکہ قرارداد کے حق میں بلند آواز سے حمایت کی قرارداد کی منظوری کے وقت ایوان میں اپوزیشن موجود نہیں تھی آخر میں قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔