اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

878,156FansLike
9,999FollowersFollow
568,600FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فیس بک کا متعصبانہ اقدام، حماس کے رہ نما کا اکاؤنٹ ساتویں بار بند

فیس بک نے ایک بار پھر فلسطینیوں کی نمائندہ قیادت اور مزاحمتی تحریک حماس کے ایک راہ نما عزت الرشق کا اکاؤنٹ بند کردیا ہے۔ عزت الرشق حماس کے لیڈر خالد مشعل کے قریبی ساتھی اور اس جماعت کے پولٹ بیوریو کے رکن ہیں۔عزت الرشق نے فیس بک کے اس اقدام کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میں فیس بک کی انتظامیہ کی طرف سے اپنے پرسنل اکاؤنٹ کو بند کرنے کے اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا ہے کہ ان کا فیس بک اکاؤنٹ تواتر کے ساتھ ساتویں مرتبہ بند کیا گیا ہے۔عزت الرشق نے فیس بک کی اس کارروائی کو تعصب پر مبنی اور اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے فلسطینی عوام کے خلاف قرار دیا ہے۔فیس بک نے یہ کارروائی اسرائیل کی ایک این جی او Shurat Hadin کی جانب سے امریکی ریاست مین ہیٹن کی یوایس ڈسٹرکٹ کورٹ میں فیس بک کے خلاف دائر کیے جانے والے درخواست کے بعد کی ہے۔ اس این جی او کے ڈائریکٹر Nitsana Darshan-Leitner نے اس مقدمے کے حوالے سے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں فیس بک پر الزام لگایا ہے کہ فیس بک کی انتظامیہ کو اپنے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کے حماس کے راہ نماؤں کی طرف سے استعمال کیے جانے کی پوری ذمے داری لینا چاہیے۔ اس بیان میں فیس بک پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔حماس کے راہ نماؤں کے اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے فیس بک پر اسرائیل کے لیڈرز اور اسرائیل نواز حلقوں کی جانب سے دباؤ ڈالا جاتا رہا ہے۔ دوسری طرف مسلم دنیا کے حلقے ایسی متعصبانہ کارروائیوں پر کچھ نہیں کہتے اور خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں۔ پاکستان سمیت مسلم دنیا کے فیس بک سے وابستہ تمام یوزرز کی ذمے داری ہے کہ وہ اس متعصبانہ اور اسرائیل نواز اقدام پر اپنے اپنے فیس بک پیجز پر فیس بک انتظامیہ کی کھل کر مذمت کریں اور عزت الشرق سمیت حماس کے ان تمام راہ نماؤں کا ساتھ دینے کا اعلان کریں جن کے اکاؤنٹ فیس بک نے بند کیے ہوں۔ اس مقصد کے لیے عزت الشرق کی تصویر کو اپنی پروفائل پکچر بنا کر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جاسکتا ہے۔