اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آصف زرداری کی سید مراد علی شاہ کورینجرز کے اختیارات کا فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دبئی میں ملاقات کے دوران رینجرز کے اختیارات کا فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مرادعلی شاہ نے دبئی میں آصف زرداری سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے سندھ کی نئی کابینہ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ۔اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ آپ کی رہنمائی سے سندھ میں گڈ گورننس قائم کرنے میں مدد ملے گی ،سندھ کے عوام کی خدمت کے ساتھ پارٹی کو مضبوط کروں گا ۔اس موقع پر مراد علی شاہ نے آصف علی زرداری کا سندھ میں قائد ایوان بنانے پر شکریہ ادا کیا ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے مراد علی شاہ کو رینجرز کے اختیارات کا فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔