اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مخالف فریق سے پیسے لے کر شہری کو منشیات کے جھوٹے مقدمے میں درج کرنے اور رشوت لینے کے معاملے پر انٹی کرپشن نے انکوائری شروع کر دی

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)مخالف فریق سے پیسے لے کر شہری کو منشیات کے جھوٹے مقدمے میں درج کرنے اور رشوت لینے کے معاملے پر انٹی کرپشن نے انکوائری شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق محلہ امام صاحب کے رہائشی فیاض شاہ نے سرکل آفیسر انٹی کرپشن سیالکوٹ کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ امام صاحب کے قریب سستے کپڑے کا کاروبار کرتا ہے اور علاقہ کے ایک شخص سے اسکی مخالفت ہے جس نے پولیس تھانہ نیکا پورہ کے اسٹنٹ سب انسپکٹر اصغر خان کو بھاری رقم دی جس پر پولیس ملازم سرور اسکی دوکان پر آیا اور مجھے تھانے لے گئے جہاں اے ایس آئی اصغر خان نے مجھ سے بھاری رقم کا تقاضا کیا نہ دینے پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کی دھمکی دی جس پر اسے پچیس ہزار روپے رشوت دے کر جان بخشی کی درخواست کی لیکن اصغر خان اے ایس آئی نے رشوت کے باوجود اس پر منشیات کا مقدمہ درج کیا ۔درخواست گزار نے انٹی کرپشن کے سرکل آفیسر کو بتایا کہ ناجائز مقدمہ کے باوجود مذکورہ اے ایس آئی نے پچیس ہزار روپے رشوت وصول کی جس پر انٹی کرپشن حکام نے دو اگست کو مذکورہ اے ایس آئی کو طلب کر لیا۔