اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرپٹ اوربدعنوان سیاسی ٹولہ جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، عمران خان

بنی گالہ(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبرسے کراچی تک عوام کو متحرک کرکے وزیر اعظم نوازشریف کو قانون کے تابعداری پرمجبورکردیں گے۔بنی گالا میں عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جہانگيرترين، نعيم الحق، شيريں مزاری، سيف اللہ نيازی، اسد قيصر، چوہدری سرور، نعيم بخاری سميت مرکزی رہنماؤں کے علاوہ پنجاب کے چاروں ریجنز کے صدورنے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک کے لئے حکمت عملی، حکومت کے خلاف تحریک کے دوران 7 اگست کے پلان اور پشاور سے راولپنڈی تک مارچ کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران پارٹی رہنماوں سے خطاب ميں چئيرمين تحريی انصاف عمران خان نے كہا كہ پاکستان تاريخ كے اہم ترين دوراہے پر كھڑا ہے، كرپٹ اشرافيہ يا مستحکم جمہوريت ميں سے كسی ايک كا انتخاب كرنا ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹ اوربدعنوان سیاسی ٹولہ جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، ترکی میں سیاستدانوں سے بڑھ کرعوام نے جمہوریت کی حفاظت کی، قوم کو کرپٹ اشرافیہ یا مستحکم جمہوریت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ قوم کی امیدوں کا واحد مرکزتحریک انصاف ہے، 7 اگست سے پاکستان میں ایک نئی تاریخ کا نکتہ آغاز ہو گا۔ ہم خیبر سے کراچی تک عوام کو متحرک کریں گے اوروزیراعظم کو قانون کے تابعداری پر مجبور کردیں گے۔اجلاس كے بعد ميڈیاکوبريفنگ ميں تحریک انصاف کے مرکزی سيکرٹری اطلاعات نعيم الحق نے بتايا كہ پارٹی كے اہم اجلاس ميں ملک کی موجودہ سياسی صورتحال پر غورکیا گياجب كہ پانامہ ليکس كے حوالے سے عوامی تحريک اورتمام آئينی وقانونی طريقہ كاراور حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ انہوں نے كہا كہ سات اگست كوحکومت مخالف تحريک كاآغازپشاور سے ريلی کی صورت ميں سے كيا جارہا ہے جس ميں چئيرمين عمران خان اور پارٹی قيادت شرکت كرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انصاف كے حصول كے لئے ہر دروازہ كکھٹکھٹائے گی، اليکشن كميشن ميں وزيراعظم نوازشريف كے خلاف دائرريفرنس كی بھی سماعت 5 اگست كوہورہی ہے جبکہ پارٹی قيادت نعيم بخاری كی تیارکردہ پٹيشن سپريم كورٹ ميں دائرکرنے پربھی غوركررہی ہے۔سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 6 اگست كو حکومت نے ٹی اوآرکميٹی كااجلاس طلب كياہے جس ميں شرکت كريں گے اور كمیٹی اجلاس ميں حکومتی رويہ ديکھ کرآئندہ كالائحہ عمل ديں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اجلاس کے دوران پارٹی انتخابات پربھی مشاورت کی گئی اور کل تک سندھ اورخيبرپختونخواميں نئے تنظيمی عہدوں كافيصلہ كرليا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان عوام تحریک اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوا جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ قومی مشاورتی کانفرنس میں 25 سیاسی جماعتوں نے شرکت کی جس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ قاتل اور کرپٹ حکومت کے خلاف 6 اگست سے تحریک قصاص شروع کی جائے گی جس کے پہلے مرحلے میں ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج اور علامتی دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک صرف عوامی تحریک کی نہیں بلکہ مشترکہ تحریک ہوگی اور یہ تحریک پاناما لیکس کے کرداروں کے منطقی انجام تک جاری رہے گی، ابھی صرف تحریک کے پہلے مرحلے پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت ہوئی ہے جس کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ بھی ہوگا۔