اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مغربی ممالک بغاوتوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں :رجب طیب اردگان

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک دہشت گردوں کو کنٹرول کر رہے ہیں اور مغرب بغاوتوں کی پشت پناہی کرتا ہے،جنہیں دوست سمجھتے تھے وہ ہی بغاوت اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ناکام بغاوت کے باعث کچھ مسائل تھے ،اب معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بغاوت کی سازش کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ،امریکہ گولن کو ہمارے حوالے نہیں کرتا تو کس بات کا اسٹرٹیجک پارٹنر ہوا ۔ترک صدر نے کہا کہ فوج کے خلاف اقدامات نہ کیے جائیں تو گولن تحریک دو بارہ فوج پر قبضہ کر لیتی۔انہوں نے مزید کہا کہ گولن تحریک کے کنٹرول کی وجہ سے بغاوت سے پہلے انٹیلی جنس ناکام ہوئی ،اسی وجہ سے انٹیلی جنس اداروں کی تعمیر نو کر رہے ہیں ۔